پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اداکارہ قراۃالعین آزاد سے شادی کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ احمد رفیق نے یہ خوشی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، جس میں نکاح کی تصاویر بھی شامل تھیں۔ تصاویر میں احمد رفیق کریم شیروانی اور قراۃالعین آزاد سفید لباس میں نظر آئے۔

