کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 16 نومبر کو تین بچوں کو جنم دیا، جنہیں ماہرین نے معائنے کے بعد بالکل صحت مند قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے ہدایت دی ہے کہ فی الحال ان بچوں کو عوام کے سامنے نہ لایا جائے اور ڈاکٹروں کی منظوری کے بعد ہی مرحلہ وار نمائش کی جائے۔ مرتضیٰ وہاب نے اسے شہر اور جنگلی حیات کے شائقین کے لیے خوشگوار خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر میں بہتری کے حالیہ اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

