لاہور میں ایک افسوسناک واقعے پر پولیس نے ایک لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے کے الزام میں اس کے بھائی، بھابھی اور دو رشتے داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ والد کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اہلِ خانہ نے لڑکی پر ناجائز الزام لگا کر اسے ہراساں کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ لڑکی کی کسی سے دوستی ہے، جس پر یہ کارروائی کی گئی۔

