قومی گالفر حسین حمید نے لاہور جمخانہ میں منعقدہ سالانہ گالف چیمپئن شپ میں اپنی مہارت اور مستحکم کھیل سے ٹائٹل جیت لیا۔ دو روزہ مقابلوں میں حسین نے پہلے راؤنڈ میں 73 اور فائنل میں 71 کا اسکور بنا کر مجموعی طور پر 144 پوائنٹس حاصل کیے، جو پار کے برابر تھا۔
ان کی حکمت عملی اور پرسکون کھیل نے انہیں دیگر کھلاڑیوں پر برتری دلائی۔ نیٹ کیٹیگری میں شہریار ترین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ نیٹ پرائز جیتا۔ چیمپئن شپ میں قاسم علی خان سلمان جہانگیر اور عمر فاروق نے بھی شاندار کھیل دکھایا مگر حسین حمید کے تسلسل کا مقابلہ نہ کر سکے۔
حسین حمید نے لاہور جمخانہ گالف چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
