ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

سارہ عمیر نے طلاق کے بیان پر یوٹرن لے لیا

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی طلاق سے متعلق حالیہ بیان پر یوٹرن لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد خواتین کی زندگی میں سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کے بغیر زندگی نامکمل ہے۔

حال ہی میں سارہ عمیر نے میزبان و اداکار احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کی، جہاں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر اور ہدایتکار محسن طلعت کا بار بار ذکر کیا اور انہیں سابق شوہر قرار دینے سے گریز کیا۔

سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں اپنے شوہر کے کیریئر سے متعلق مشورے نظر انداز کرنے پر نقصان اٹھانا پڑا، لیکن اب وہ ہر کردار میں ان کے مشورے لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ان کا کوئی حقیقی دوست نہیں، سوائے محسن طلعت کے، جو ان کے بچوں کے باپ بھی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مرد عورت کی زندگی میں نگہبان اور کفیل کی حیثیت رکھتے ہیں، اور عورتوں کے مقابلے میں رتبے میں بلند ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق مردوں کا خواتین پر ایک حد تک اختیار ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پہلے سارہ عمیر نے ایک پروگرام میں اپنی طلاق کے صدمے اور ریئلٹی شو “تماشہ” میں شرکت کے حوالے سے بھی بات کی تھی تاکہ وہ اس صدمے سے نکل سکیں۔