چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی Bilawal Bhutto Zardari سے میئر کراچی Murtaza Wahab اور میئر حیدرآباد Kashif Shoro نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر Najmi Alam اور وزیرِ تعلیم سندھ Sardar Shah نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی صدر Faryal Talpur بھی موجود تھیں۔
