انسدادِ منشیات فورس نے تربت کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 76 کلو چرس، 4 کلو افیون اور 10 کلو آئس برآمد کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
