بغداد میں سیاحت کے دوران بیمار ہونے والی سعودی خاتون کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا۔ یہ اقدام سعودی سفارتخانے نے مقامی حکام اور وزارتِ صحت کے تعاون سے کیا۔ سفارتخانے نے عراقی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق بیرون ملک شہریوں کو ہنگامی طبی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

