مدینہ منورہ میں شہری دفاع نے سیلابی وادی میں پھنسے ایک شخص کو ریسکیو کر لیا، تاہم ہدایات کی خلاف ورزی پر اس پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق سیلاب کے دوران وادی عبور کرنا نہ صرف جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ سرکاری وسائل کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔ شہریوں اور غیر ملکیوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ ایسی حرکت سے گریز کریں۔

