ذات صلة

جمع

وویک اگنی ہوتری کا جان ابراہم پر طنز: “فلمیں چھوڑیں، بائکس اور پروٹین پر توجہ دیں

بھارتی فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے اداکار جان ابراہم کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کو صرف بائکس اور پروٹین پر دھیان دینا چاہیے، کیونکہ فلموں میں پروٹین نہیں ملتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جان نہ تاریخ دان ہیں، نہ مفکر اور نہ ہی رائٹر، وہ بس ایکشن اور جھگڑے والی فلمیں ہی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جان ابراہم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سیاسی نوعیت کی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے کیونکہ موجودہ حالات میں ایسی فلمیں کرنے سے انہیں گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔