ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن کی موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حالیہ سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیاں ان کی موت کا سبب بنیں۔ رپورٹ کے مطابق سرجری کے دوران ان کی فرینک نرو متاثر ہوئی جس سے سانس لینے میں سنگین مسائل پیدا ہو گئے۔
ہوگن کی اہلیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے جبکہ کلیئر واٹر پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا اور کچھ نے اسے قتل جبکہ دیگر نے ڈاکٹروں کی صلاحیت پر سوالیہ نشان قرار دیا۔

