جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایم پی او کی دفعہ 3 کے تحت حراست میں لے لیا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کی اکیڈمی بھی سیل کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی سرگرمی یا اجتماع نہ ہو۔ یاد رہے کہ مختلف مذہبی جماعتوں اور علما کی جانب سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

