ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

سعودی عرب میں 50 سال بعد روایتی جہاز سازی کی بحالی

سعودی عرب میں روایتی جہاز سازی، جو کبھی ساحلی کمیونٹیز کی شناخت اور روزگار کا اہم ذریعہ تھی، ایک بار پھر زندہ کی جا رہی ہے۔ ماضی میں ماہی گیری، تجارت اور موتیوں کی تلاش کے لیے لکڑی کے جہاز استعمال ہوتے تھے، مگر جدید دور میں یہ ہنر بتدریج ختم ہوتا گیا۔

اب وزارتِ ثقافت اور ہیریٹیج کمیشن اس قدیم روایت کو محفوظ کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ایسٹرن کوسٹ فیسٹیول جیسے ایونٹس میں ماہر کاریگر “قلافہ” کے ذریعے لکڑی سے جہاز بنانے کا عمل دکھاتے ہیں، جہاں ہر جہاز ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے۔ بڑے جہاز بنانے میں ایک سال لگتا ہے جبکہ چھوٹے چند ماہ میں مکمل ہو جاتے ہیں۔

سعودی عرب نے 2025 کو “دستکاری کا سال” قرار دیا ہے، جس کے تحت تربیتی پروگرامز، تحقیق، نمائشیں اور ثقافتی میلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو یہ ہنر سکھایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف جہاز سازی کے فن کو بچانا ہے بلکہ اسے سیاحت اور قومی شناخت کا حصہ بھی بنانا ہے۔