سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالانز کے خلاف دائر درخواستوں میں حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے وکیل کی کراچی کے دیگر شہروں سے موازنہ کرنے کی استدعا پر کہا کہ ایسا نہ کیا جائے۔ درخواست گزار نے بسوں کے مسافروں کو روکنے اور سٹینڈز کی کمی کا مسئلہ اٹھایا، جس پر عدالت نے مشورہ دیا کہ بسیں سٹینڈ پر روکی جائیں۔

