پی ایس ایل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 10 سالہ معاہدے کی تجدید کی تصدیق کر دی ہے، جو نئی ویلیوایشن کی بنیاد پر دوبارہ طے پایا ہے۔ فرنچائز کی ویلیوایشن غیر ملکی فرم ای وائی مینا نے کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے معاہدے کی تجدید کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا عزم، جذبہ اور ان کے اونر ندیم عمر کی خدمات لیگ کے لیے انتہائی قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت سے پی ایس ایل اور گلیڈی ایٹرز کا سفر مزید مضبوط ہوگا۔

