اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، تازہ واقعے میں مزید چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق 10 اکتوبر کے معاہدے کے بعد سے اسرائیل 500 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے، جب کہ غزہ میں انسانی بحران بدترین شکل اختیار کر چکا ہے۔
اُنروا کا کہنا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ آبادی مکمل طور پر امداد پر منحصر ہے اور لوگوں کو روزانہ صرف ایک بار کھانا میسر آ رہا ہے۔
ادھر امریکا کی حمایت یافتہ تنظیم غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن نے بھی غزہ میں اپنا امدادی آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

