امریکی صدر Donald Trump نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں 110 منٹ تک گفتگو کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے تقریباً ایک گھنٹہ پچاس منٹ طویل تقریر کی، جس کے بعد سابق امریکی صدر Bill Clinton کا پرانا ریکارڈ بھی پیچھے رہ گیا۔
یہ خطاب مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 12 منٹ پر شروع ہوا اور 10 بج کر 59 منٹ تک جاری رہا۔ اس طرح مسلسل دوسرے سال بھی ٹرمپ نے کانگریس سے سب سے طویل سالانہ خطاب کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس سے قبل سن 2000 میں بل کلنٹن نے تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تقریر کر کے طویل ترین خطاب کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ٹرمپ اپنے پہلے دورِ صدارت میں اس سے کم دورانیے کے خطابات کر چکے تھے، تاہم حالیہ خطاب نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے۔
