معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے بیٹنگ ایپس کی تشہیر سے متعلق کیس میں اعترافِ جرم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایسی ایپس کی پروموشن کی جو پی ایس ایل سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر عام نظر آتی تھیں، تاہم اب وہ اسے اپنی بڑی غلطی سمجھتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرانے روسٹنگ ویڈیوز کو بھی غیر اخلاقی قرار دے کر قوم سے معافی مانگی۔
عدالت نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی ہے۔ کیس میں ان کی اہلیہ عروب جتوئی بھی نامزد ہیں، تاہم انہیں 30 اگست تک عبوری ضمانت حاصل ہے۔
