غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 51 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق صابرہ اور زیتون کے علاقوں میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مسلسل گولہ باری کے باعث کئی مقامات پر ریسکیو آپریشن روکنا پڑا۔ حکام کے مطابق شمال سے جنوب تک کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہا، حتیٰ کہ پناہ گاہیں اور امدادی کیمپ بھی حملوں کی زد میں ہیں۔ جاں بحق افراد میں 24 وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔
