وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ اضلاع سے متعلق اجلاس بلا لیا ہے۔ اجلاس میں امدادی رقوم کی تقسیم اور متاثرین کو مزید مدد کی فراہمی پر حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔ متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی پر بھی غور ہوگا، جبکہ چیف سیکریٹری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ریلیف حکام اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہوں گے۔
