فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کو سعودی عرب نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی ریاست کے قیام کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔ سعودی عرب نے دیگر ممالک سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں اور عالمی امن کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کریں۔ اب تک 142 ممالک فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں، تاہم امریکہ اور اسرائیل اس کے مخالف ہیں۔

