گوجرخان کے سول ہسپتال میں ایک پولیس اہلکار سادہ لباس میں خواتین کی خفیہ اور نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ایک شہری نے مشکوک حرکات دیکھ کر موبائل چیک کیا، جس میں خواتین کی تصاویر موجود تھیں۔ ملزم عقیل عباس لاہور ٹریننگ ونگ میں تعینات ہے۔ اسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

