دریائے چناب میں پانی کی مسلسل بلند سطح نے موضع ساہمل میں کٹاؤ خطرناک بنا دیا ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی و طبی کیمپ قائم کر دیے ہیں۔ دیہاتیوں کا شکوہ ہے کہ مشکل وقت میں کوئی سیاسی رہنما نظر نہیں آ رہا۔ ضلعی حکام نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

