بھارتی ریاست راجستھان میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اونٹ کے آنسو اور خون سے حاصل ہونے والی اینٹی باڈیز سانپ کے زہر کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ قدرتی مادّہ زہر کے ان اثرات کو ختم کر سکتا ہے جو خون کی روانی کو متاثر کرتے ہیں۔ روایتی علاج کے مقابلے میں یہ طریقہ زیادہ محفوظ اور مؤثر بتایا جا رہا ہے، خاص طور پر بھارت جیسے ممالک کے دیہی علاقوں میں جہاں سانپ کے کاٹنے سے ہر سال ہزاروں اموات ہوتی ہیں۔

