آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اس بار متعدد پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہو چکے ہیں، انہیں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان، محمد رضوان، حسن علی اور حسان خان کے لیگ سے معاہدے ہیں۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں غیر ملکی لیگز کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی عارضی طور پر روک دیے تھے۔
