لاہور میں تندور مالکان نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل کے مطابق فائن آٹے کی بوری 4500 سے 5000 روپے تک مہنگی ہونے پر یہ اضافہ کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سادہ روٹی بدستور 14 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، اور اگر آٹے کی قیمت کم ہوئی تو روٹی کے نرخ بھی کم کر دیے جائیں گے۔
