سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ سے زائد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ زائرین کی تعداد میں پاکستان سرفہرست ہے، جبکہ انڈونیشیا اور بھارت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ وزارت کے مطابق عراق چوتھے اور مصر پانچویں نمبر پر ہیں۔ عمرہ سیزن کا آغاز رواں سال جون میں ہوا تھا۔
