سعودی عرب کے الجوف ریجن میں چلڈرن آف کلچر فیسٹیول کے دوران مملکت کی روایتی دستکاری کو اجاگر کیا گیا۔ فیسٹیول میں مختلف علاقائی مصنوعات پیش کی گئی ہیں جن میں خانہ بدوشوں کے اوون دھاگے سے بنے کپڑے، کڑھائی، پکی مٹی اور شیشے کی اشیا شامل ہیں۔
نمائش میں خشک کھجور کے پتوں سے بنی گھریلو اشیا، ٹوکریاں اور چنگیریں بھی دکھائی گئی ہیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں اور وزیٹرز کو سعودی عرب کی قدیم ثقافت اور دستکاری کے فن سے روشناس کرانا ہے۔

