پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر دوبارہ انٹری دے دی ہے، لیکن اسٹوریز کے مبہم پیغامات مداحوں کو الجھن میں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ “انتظار کریں، پلاٹ میں ٹوئسٹ ہے” اور “جلد واپسی کے ساتھ بڑی چیز آ رہی ہے”، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ کچھ نیا آنے والا ہے۔
مداحوں کا اندازہ ہے کہ یہ ممکنہ طور پر آئندہ البم یا کسی پروجیکٹ کی تشہیری مہم ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کیا تھا اور شادی کی تصاویر بھی غائب ہو گئی تھیں، جو اب دوبارہ واپس آ گئی ہیں۔

