پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا انڈیپنڈنٹ البم “عاصم علی” ریلیز کر دیا، جو رات 12 بجتے ہی اسپاٹیفائے پر دستیاب ہوگیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ اس البم میں ایسے گانے شامل ہیں جو انہوں نے دل سے لکھے اور جن میں سے کچھ 6 سے 7 سال پرانے ہیں۔ عاصم اظہر کے مطابق وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ موسیقی کی اصل روح ایمانداری میں ہے، اسی لئے اس بار انہوں نے اپنی سچائی کو موسیقی میں ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کی پہلی انڈیپنڈنٹ البم ہے، جس کا ہر حصہ ان کا اپنا ہے، اور ریلیز سے پہلے ہی یہ پاکستان میں پری سیو کا ریکارڈ بنا چکی ہے۔ گلوکار نے امید ظاہر کی کہ مداح اس البم کو دل سے پسند کریں گے۔

