لاہور قلندرز نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
سی او او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ شاہینز کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جبکہ احمد دانیال نے مشکل وقت میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ احمد دانیال قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

