پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹرائی سیریز کے میچ میں اسپنر عثمان طارق کی بہترین بولنگ کو ٹیم کی کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
میچ کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے منصوبہ بندی کے مطابق شاندار کھیل پیش کیا، خاص طور پر مڈل اوورز میں دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی مؤثر رہی۔
سلمان آغا نے عثمان طارق کو ٹیم کا “ایکس فیکٹر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بولرز ہی میچ کا رُخ بدلتے ہیں۔
پاکستان کی یہ مسلسل تیسری کامیابی تھی، جس کے ساتھ ہی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی۔

