ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

پشاور حملہ: وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور واقعے کے ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی نے بڑے سانحے کو روک دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید جوان قوم کے ہیرو ہیں جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی اور زخمی اہلکاروں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز کی بہادری نے بڑی تباہی کو ٹال دیا۔

واضح رہے کہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا، جبکہ ایف سی کے تین جوان شہید ہوئے۔