فیصل آباد میں ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری توڑنے پر نوٹس بھجوا کر آج وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ عابد شیر علی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ بیلٹ پیپر پر کھلم کھلا مہر لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔
انتخابی قوانین کے مطابق ووٹر کو مہر صرف پردے کے پیچھے لگانا ہوتی ہے، تاہم ویڈیو میں عابد شیر علی کو انتخابی عملے اور دیگر افراد کی موجودگی میں شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگاتے دیکھا گیا، جس پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
