وزیراعظم شہباز شریف نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں شاندار فتح پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین مہارت اور محنت سے ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کوچز اور بورڈ حکام کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ پوری قوم اس کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینز کی جیت پاکستان کرکٹ کے مضبوط مستقبل کی علامت ہے اور کھلاڑیوں نے حقیقی جذبے کے ساتھ کھیل کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

