کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے جمالی گوٹھ میں پولیس ٹیم پر مقامی مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور فائرنگ کے ذریعے حملہ کر دیا، جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی۔ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو مشتعل گروہ نے حملہ کرکے پولیس کی حراست سے چھڑوا کر فرار کرا دیا۔
