ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

لاہور ہائیکورٹ کا نجی میڈیکل کالجز کو اضافی فیس وصولی سے روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ سے داخلے کے لیے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس خالد اسحاق نے رانا ندیم کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں متعلقہ نجی کالج کو درخواست گزار کی بیٹی سے اضافی فیس لینے سے منع کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نوٹیفکیشن کے تحت کوئی بھی نجی کالج طلبہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول نہیں کر سکتا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نجی کالج ان کی بیٹی سے 27 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کر رہا ہے، جو نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس معاملے پر داد رسی کے لیے متعلقہ فورم موجود ہے، لہٰذا درخواست گزار تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رجوع کرے۔

حکم نامے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل درخواست پر 30 روز کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔