پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے بعد تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سرفراز احمد نے تصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا جس میں انہوں نے کامیابی کو ’مشن مکمل‘ قرار دیا۔
ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

