کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ٹرک کی ٹکر سے 5 سالہ بچی نور صبا جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد شہری انتظامیہ نے ہیوی ٹریفک کے شہر میں دن کے اوقات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک پر پابندی دو ماہ کے لیے نافذ رہے گی اور متبادل راستے بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

