وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ مرحلے میں تین ایئرپورٹس کی نجکاری پر بھی غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب مشیرِ نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتر قیمت پر مکمل ہوئی، جس سے حکومت کو توقع کے مطابق مالی فائدہ حاصل ہوا۔

