وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معیشت کے ایک اہم مرحلے سے گزر کر اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق اصلاحات اور پالیسیوں کے تسلسل سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی، ترسیلاتِ زر میں اضافہ، بہتر زرمبادلہ ذخائر اور بجٹ سرپلس معیشت میں بہتری کے واضح اشارے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت قرض اور کھپت پر مبنی نظام کے بجائے برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہی ہے، تاہم بڑھتی آبادی کے باعث تیز رفتار اور پائیدار معاشی نمو اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

