امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے اور دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور متاثرہ افراد کو عمارت سے باہر نکالا گیا۔ حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد عارضی ہے جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

