امریکا میں ڈیوک یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے ایک انقلابی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں انہوں نے ایک مردہ قرار دیے گئے دل کو دوبارہ دھڑکنے کے قابل بنا کر 3 ماہ کے بچے میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا۔
یہ کامیابی “آن ٹیبل ری اینیمیشن” نامی تکنیک سے ممکن ہوئی، جس کے تحت دل میں خون کی روانی بحال کر کے اس کی فعالیت کو جانچا گیا۔ مکمل بحالی کے بعد دل بچے کے جسم میں منتقل کیا گیا، اور سرجری کے چھ ماہ بعد بچہ بالکل صحت مند ہے۔
ماہرین نے اس کامیابی کو “گیم چینجر” قرار دیا ہے جو نہ صرف مؤثر بلکہ کم خرچ بھی ہے۔ اگر یہ تکنیک بڑے پیمانے پر استعمال کی جائے تو دل کے عطیات کی دستیابی میں 30 فیصد اضافہ ممکن ہے۔

