پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کارتک آریان کے ساتھ ایک بڑی بھارتی فلم کی آفر ملی تھی، لیکن والدین کی اجازت نہ ملنے اور ذاتی دلچسپی نہ ہونے پر انہوں نے انکار کر دیا۔ جنت کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتیں اور سوشل میڈیا کو ہی ترجیح دیتی ہیں، کیونکہ آج کل نوجوان فلموں کے بجائے آن لائن پلیٹ فارمز پر وقت گزارتے ہیں۔

