برازیل نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ برازیلی صدر لولا ڈی سلوا پہلے ہی غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے سخت ناقد رہے ہیں۔ برازیل کی وزارت خارجہ کے مطابق مقدمے میں باقاعدہ شامل ہونے کی کارروائی آخری مراحل میں ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2023ء میں اسرائیل پر شہریوں کو نشانہ بنانے اور نسل کشی کے عالمی کنوینشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا، جبکہ ترکیہ، اسپین اور کولمبیا بھی اس مقدمے میں فریق بننے کی کوشش کر چکے ہیں۔

