غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث خوراک کی شدید قلت نے مزید 10 فلسطینیوں کی جان لے لی، جس کے بعد فاقہ کشی سے جاں بحق افراد کی تعداد 111 ہو گئی۔ امدادی اداروں نے اسرائیل سے انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے صورتحال کو سنگین انسانی بحران قرار دیا ہے۔ ادھر حماس نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے ثالثی فریقوں کو پیش کر دیا، حتمی فیصلہ اب اسرائیل پر منحصر ہے۔

