سعودی عرب کے شہروں نے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے، جو وژن 2030 کے تحت ہونے والی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ مینجمنٹ کنسلٹنٹ فرم کارنی کی ’گلوبل سٹیز رپورٹ‘ کے مطابق ریاض، جدہ، مکہ، مدینہ اور دمام نے انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور رہائش کے معیار میں قابلِ ذکر ترقی کی ہے۔
ریاض آٹھ درجے ترقی کرکے 56ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں سرِفہرست ہے، جب کہ جدہ 83ویں پوزیشن پر آ گیا ہے، جہاں کاروباری اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دیگر شہروں کی بہتری بھی مملکت کی معاشی تنوع اور ترقی کی کامیاب پالیسیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
