سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی سے ان کے بھائی شیخ سلطان بن خالد القاسمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیخ سلطان بن خالد القاسمی، سابق حکمران شیخ خالد بن محمد بن صقر القاسمی کے صاحبزادے تھے۔ شارجہ میں ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
