ترکیہ نے غزہ میں امن و استحکام کے قیام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ترک وزیر خارجہ باکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ غزہ امن معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔
ریاض میں دو بڑے پارکس جدید سہولتوں کے ساتھ عوام کے لیے کھولے جائیں گے
انہوں نے بتایا کہ ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے قائم کیے جانے والے بین الاقوامی فورس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے اور غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق امور پر بھی کام جاری ہے۔
ترک وزیر خارجہ کے مطابق غزہ کے عوام کے لیے ترکیہ کی انسانی امدادی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی۔
تازه ترین January 23, 2026
باکان فیدان نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس خطے میں دیرپا امن کے قیام اور فلسطینی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کرتا ہے۔
ترکیہ کا غزہ میں امن کے لیے اہم قدم
