وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اور سیاسی قیادت متحد ہے۔
